پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔
انتظار اب ختم ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق 22 سالہ نوجوان اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی پہنچ گیا ہے۔
دونوں کا نکاح 3 فروری بروز جمعہ کو ہوگا جس میں تمام پاکستانی کرکٹ اسٹارز شرکت کریں گے۔
انشا اور شاہین کی شادی کا ڈیجیٹل دعوتی کارڈ آن لائن منظر عام پر آگیا۔
انشا آفریدی شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی ہیں ۔
تقریباً دو سال قبل شاہین اور انشا کی منگنی ہوئی تھی۔
شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی کرکٹ اسٹارز نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور متعدد شادیوں کا مشاہدہ کیا۔
اس سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور شاداب خان اپنی زندگی کی محبت سے شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔
0 Comments